https://evaservicefinder.com/

مریم نفیس کا دوسری شادی کے خواہشمند افراد کیلئے مفید مشورہ

Share this


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے مردوں کی ایک وقت میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

مریم نفیس نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں سوال جواب کے ایک سیشن کے دوران ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ’کیا آپ مرد کے ایک وقت میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے حق میں ہیں؟‘

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کا احترام کرتی ہوں کہ اسلام مرد کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے لیکن ساتھ ہی ہمارے دین میں یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ مرد اپنی بیویوں کے درمیان انصاف نہیں کر سکیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ذاتی طور پر بھی یہی سمجھتی ہوں کہ بہت ہی کم خواتین ایسی ہیں جو یہ بات برداشت کر پاتی ہیں کہ ان کے شوہر دوسری شادی کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر میرے شوہر دوسری شادی کرنا چاہیں تو میں اُنہیں منع نہیں کروں گی مگر میں پھر ان سے طلاق مانگ لوں گی۔

مریم نفیس نے یہ بھی کہا کہ اگر انسان اپنی شادی سے خوش نہیں ہے تو اس شادی کو ختم کر کے بے شک دوسری شادی کر لے یا تیسری شادی کرنا چاہے تو وہ بھی اس کی مرضی ہے مگر میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ مرد کے لیے ایک وقت میں ایک سے زیادہ بیویوں کے درمیان انصاف کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ بات ہمارے دین میں بھی واضح کی گئی ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link