ایران کے حملے کا خدشہ، اسرائیل نے ایئرڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا

Share this


شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کی جانب سے ردعمل کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی ردعمل کے خدشہ کے پیش نظر اسرائیل نے ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجی بھی طلب کرلیے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللّٰہ یا حوثیوں کے بجائے ایران کے براہ راست میزائل حملے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں سفارتکار بھی شامل تھے۔

ایرانی میڈیا نے کہا کہ اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کو حملے کا نشانہ بنایا جس سے عمارت تباہ ہوگئی۔


install suchtv android app on google app store



Source link