https://evaservicefinder.com/

ایشورپا اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کے خلاف مقابلہ کریں گے

Share this


ایشورپا اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کے خلاف مقابلہ کریں گے

بنگلورو،4/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کے ایس ایشورپا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بات چیت کے باوجود شییموگہ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی امیدوار کے خلاف انتخاب لڑنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ ایشورپا، ان کے بیٹے کے ای کانتیش کو ہاویری سے ٹکٹ نہ ملنے سے وہ نا خوش ہیں ۔ بی جے پی نے اس کے بجائے سابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کو ٹکٹ دیا ہے ۔اس فیصلے سے ناراض ہیں جس کی وجہ سے وہ پارٹی قیادت سے معاملہ اٹھانے دہلی گئے تھے ۔

ایشورپا نے میڈیا سے کہا کہ ‘ امت شاہ نے مجھے دہلی آنے کو کہا میں نے کہا کہ میں دہلی آؤں گا لیکن ان سے کہا ہے کہ وہ مجھ سے جواب نہ دینے کے لئے نہ کہیں۔ امیت شاہ کی جانب سے الیکشن نہ لڑنے کی درخواست کے باوجود، ایشورپا اس بات پر قائم ہیں اور پارٹی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے خواہشمند ہیں۔ 

کرناٹک میں 26 اپریل اور 7 مئی کو دو مرحلوں میں لوک سبھا انتخابات ہونے ہیں۔ گزشتہ عام انتخابات میں بی جے پی نے کرناٹک میں 28 میں سے 25 سیٹیں جیت کر اہم کامیابی حاصل کی تھی۔

 



ایک نظر اس پر بھی

انتخابات قریب آتے آتے جے ڈی ایس اور بی جے پی کو لگا زبردست جھٹکہ، چکبالاپور کے سابق رکن اسمبلی کےپی بچے گوڑا نے کیا کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان

کرناٹک میں پارلیمانی انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں سیاستدان دل بدلنے کے کام میں لگ گئے  ہیں مگر ان میں بعض لیڈران ایسے بھی ہیں جو اپنے وفاداروں اور کارکنوں کے مفادات کے مد نظر دل بدلی کرنے پر مجبور ہیں۔

3 Days Ago

اُترکنڑا ایم پی اننت کمارہیگڈے کو بی جے پی نے رکھا تشہیری مہم سے بھی دور؛ مودی خود کریں گے اُترکنڑا کا دورہ

پارلیمانی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف بی جے پی نے ریاست میں جن لوگوں کو تشہیری مہم کے لئے اسٹار کیمپینرس کی فہرست میں شامل کیا ہے ان میں اس مرتبہ انتخابی میدان میں اُترنے کے لئے ٹکٹ سے محروم رہنے والے پرتاپ سنہا، سدا نندا گوڑا، نلین کمار کٹیل، نارائن سوامی اور سی ٹی روی شامل …

3 Days Ago



Source link