منگلورو ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا چیک ان اسٹاف پر بد سلوکی کا الزام – کنزیومر فورم میں شکایت درج 

Share this


منگلورو ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا چیک ان اسٹاف پر بد سلوکی کا الزام – کنزیومر فورم میں شکایت درج 

منگلورو 4/ اپریل (ایس او نیوز) منگلورو انٹر نیشنل ہوائی اڈے  سے سفر کرنے کے لئے اپنے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ آنے والی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ایئر انڈیا کے چیک ان اسٹاف کے  برے سلوک کی وجہ سے اذیت کا سامنا کرنا پڑا ۔ 

    

متاثرہ خاتون کے شوہر موڈ بیدری کے رہنے والے زبیر شیخ عثمان نے اس واقعہ کی تفصیل کے ساتھ ریاستی کنزیومر فورم میں شکایت درج کروائی ہے ۔ اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ زبیر کی بیوی اپنے تین بچوں کے ساتھ فلائٹ کے ذریعے دبئی روانہ ہونے کے لئے ایئر پورٹ پہنچی اور سفر سے متعلق تمام کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد ایئر انڈیا کے چیک ان اسٹاف نے غیر متوقع طور پر اسے اپنا بیگ دوبارہ پیک کرکے لانے کو کہا ۔ لیکن جب وہ دوبارہ لگیج پیک کرکے واپس پہنچیں تو انہیں طیارے میں سوار ہونے سے روکا گیا۔ 

    

زبیر نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو اس طیارے سے ممبئی تک سفر کرنا تھا اور وہاں سے انہیں دوسری فلائٹ پکڑنی تھی۔ ایئر انڈیا اسٹاف نے دیگر مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی اور صرف ان کے اہل خانہ کو سفر کرنے سے روکا۔

اس نامناسب اور غلط رویے کی وجہ سے ان کے گھر والوں کو ذہنی اذیت کے علاوہ 63,537 روپے ٹکٹ کی رقم کا نقصان بھی اٹھانا پڑا ۔ اس لئے انہیں ایئر انڈیا سے اس کا ہرجانہ دلوایا جائے ۔ 

 



ایک نظر اس پر بھی

سرسی میں کانگریسی امیدوار انجلی نے کہا : میں اتر کنڑا والوں کو ہماری زمین، پانی کے تحفظ کی گارنٹی دیتی ہوں

سرسی بلاک کانگریس کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے کہا کہ میں اتر کنڑا والوں کو ہماری زمین اور پانی کے تحفظ کے علاوہ ہماری ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کی گارنٹی دیتی ہوں ، اس لئے مجھے آپ لوگوں کو آشیرواد چاہیے ۔

2 Hours Ago

ہوناور میں تجارتی بندرگاہ کی تعمیر – ایڈی یورپّا کے زمانے میں ریاستی حکومت نے منظور کیا تھا منصوبہ  

کاسرکوڈ کے ٹونکا میں نجی تجارتی بندرگاہ تعمیر کرنے کا معاملہ گزشتہ دس برسوں سے تنازع میں پھنسا ہوا ہے اور آج بھی ماہی گیروں کی سخت مخالفت کے باوجود ضلع انتظامیہ کے تعاون سے دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کرتے ہوئے پولیس کی سخت نگرانی میں متنازعہ منصوبے کے لئے سڑک کی تعمیر …

1 Day Ago

کاسرکوڈ ٹونکا ساحل کنارے شروع ہو رہی ہے سڑک کی تعمیر

کاسرکوڈٹونکا کے ساحلی کنارے  پر مجوزہ تجارتی بندرگاہ کے منصوبے کے تحت گزشتہ سال جو سڑک کی تعمیر کا کام مقامی ماہی گیروں کے احتجاجی کی وجہ سے ادھورا چھوڑا گیا تھا اب پولیس کی کڑی نگرانی میں اسے مکمل کرنے کی تیاری ہو رہی ہے ۔

1 Day Ago

بھٹکل؛ اتر کنڑا میں کانگریسی امیدوار کی جیت کے لئے ایک ہوگئے سابق اور موجودہ وزراء

پارلیمانی الیکشن میں اتر کنڑا حلقے سے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کو جیت سے ہمکنار کرنے کے لئے سابق وزیر آر وی دیشپانڈے اور موجودہ وزیر منکال وئیدیا نے ہاتھ ملایا ہے جسے کانگریسی پارٹی کے لئے اچھی علامت سمجھا جا رہا ہے ۔

1 Day Ago



Source link