ای وی ایم اور وی وی پیٹ پرچیوں کے 100 فیصد ملان والی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت 2 ہفتہ بعد

Share this


ای وی ایم اور وی وی پیٹ پرچیوں کے 100 فیصد ملان والی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت 2 ہفتہ بعد

نئی دہلی، ا/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) ای وی ایم کے ساتھ وی وی پیٹ مشین کی پرچیوں کا 100 فیصد ملان کرائے جانے سے متعلق عرضی پر جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ راضی ہو گیا ہے۔ اس معاملے میں دو ہفتوں بعد کی کوئی تاریخ فہرست بند کی جا سکتی ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی صدارت والی بنچ نے اس تعلق سے آج کہا کہ اے ڈی آر کی طرف سے داخل کی گئی عرضی اگلے کے اگلے ہفتہ فہرست بند کی جائے گی۔

عرضی دہندہ ادارہ اے ڈی آر کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے وکیل پرشانت بھوشن نے آج مطالبہ کیا تھا کہ عرضی پر جلد سماعت کی جائے۔ سینئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے بھی بنچ سے گزارش کی کہ اس معاملے پر آئندہ ہفتہ منگل کے روز سماعت کی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں سینئر وکیل گوپال شنکر نارائن نے کہا کہ انتخاب قریب ہے اور اگر اس معاملے پر جلد سماعت نہیں ہوئی تو عرضی بے معنی ہو جائے گی۔

وکلا کی گزارش پر جسٹس کھنہ کے علاوہ جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس بیلا ایم ترویدی پر مشتمل بنچ نے کہا کہ وہ حالات سے واقف ہیں اور اگلے کے اگلے ہفتہ اس معاملے پر سماعت کریں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ہی وی وی پیٹ پرچی اور ای وی ایم سے ملان معاملے پر داخل ایک دیگر عرضی پر انتخابی کمیشن اور مرکزی حکومت کو نوٹس بھیج کر جواب مانگا تھا۔



ایک نظر اس پر بھی

انتخابی نشان معاملہ: سپریم کورٹ نے اجیت پوار گروپ سے 19 مارچ کے بعد جاری کردہ اشتہارات کی تفصیل طلب کی

انتخابی نشان ’گھڑی‘ کے استعمال سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایت پر اجیت پوار گروپ کے عمل در آمد نہ کرنے کی شردپوار گروپ کی شکایت پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اجیت پوار گروپ کو سخت حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اجیت پوار گروپ 19 مارچ کے بعد جاری کیے گئے اپنے اشتہارات …

7 Seconds Ago

راہل گاندھی نے وائناڈ سے داخل کیا پرچہ نامزدگی، بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ روڈ شو کیا

کیرالہ کے وائناڈ سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ (3 اپریل) کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔ اس سے پہلے انہوں نے ایک روڈ شو کیا جس میں کانگریس جنرل سکریٹری اور ان کی بہن پرینکا گاندھی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

19 Hours Ago

راجیو گاندھی قتل معاملہ کے تین ملزمین اپنے وطن سری لنکا لوٹے، دو سال قبل ہوئی تھی رِہائی

راجیو گاندھی قتل معاملہ کے تین سابق ملزمین 3 اپریل کو اپنے وطن سری لنکا لوٹ گئے۔ ان کے نام مروگن عرف شری ہرن، جئے کمار اور رابرٹ پائس ہیں جو سری لنکائی طیارہ سے اپنے وطن پہنچے ہیں۔ ان کی رِہائی دو سال قبل ہوئی تھی جس کے بعد انھیں ایک کیمپ میں رکھا گیا تھا۔

19 Hours Ago

ہنڈن برگ معاملہ: ’ایس ای بی آئی کو دوسرا ایس بی آئی نہیں بنانا چاہئے‘، جے رام رمیش

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ہنڈن برگ رپورٹ معاملے میں ایک بار پھر ایس ای بی آئی پر سوال اٹھائے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا ہے کہ ’’گزشتہ سال ہنڈن برگ کی رپورٹ میں موڈانی گروپ کے خلاف اسٹاک میں ہیرا پھیری اور سیکیورٹیز قوانین کی خلاف ورزی کے سنگین …

19 Hours Ago

مہاراشٹر: اورنگ آباد میں کپڑے کی دکان میں خوفناک آتشزدگی، 2 بچوں اور 3 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک

  مہاراشٹر کے اورنگ آباد (چھترپتی سمبھاجی نکر) کے چھاؤنی علاقے میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ معلومات کے مطابق صبح 4 بجے ایک کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم اس کے …

19 Hours Ago



Source link