مرکزی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی تمل ناڈو حکومت، قدرتی آفات راحت فنڈ سے رقم دینے کا مطالبہ

Share this


مرکزی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی تمل ناڈو حکومت، قدرتی آفات راحت فنڈ سے رقم دینے کا مطالبہ

نئی دہلی، 4/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) تمل ناڈو کی ایم کے اسٹالن حکومت نے مرکزی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ تمل ناڈو حکومت نے مرکز پر قدرتی آفات راحت فنڈ کو روکنے کا الزام لگایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کو اس فنڈ سے رقم جلد دی جانی چاہیے۔ ایم کے اسٹالن کی قیادت والی ڈی ایم کے حکومت نے آئین کے آرٹیکل 131 کا استعمال کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ میں یہ مقدمہ داخل کیا ہے۔

عرضی میں اسٹالن حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ قدرتی آفات کے لیے مرکز سے ملنے والی رقم اس کے لیے جاری نہیں کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی اس میں تمل حکومت نے حال ہی میں آئے سیلاب اور گردابی طوفان مچونگ سے ہوئے نقصان کے لیے مرکز کو 37 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دینے کی گزارش بھی کی ہے۔ اتنا ہی نہیں عرضی میں مرکز کو عبوری راحت کی شکل میں 2000 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کرناٹک حکومت نے بھی مرکزی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ اس نے یہ الزام لگایا تھا کہ مرکز خشک سالی کی حالت سے نمٹنے کے لیے اسے مالی امداد نہیں دے رہی ہے۔ اس نے یہ ہدایت دینے کا مطالبہ کیا تھا کہ قومی آفات رسپانس فنڈ سے رقم جاری کی جائے۔



ایک نظر اس پر بھی

ملک کی کئی ریاستوں میں گرمی کی لہر کی وارننگ، پہاڑی ریاستوں میں برف باری کے امکانات

 اپریل کی شروعات کے ساتھ ہی دہلی این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں جہاں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے وہیں، ملک کی کئی ریاستوں میں گرمی کی لہر چل رہی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق کرناٹک، اوڈیشہ اور مغربی …

51 Minutes Ago

اروند کیجریوال کی گرفتاری و ریمانڈ پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں منی لانڈنگ کے الزام کے تحت ای ڈی کے ذریعے گرفتار اروند کیجریوال کی عرضداشت پر دہلی ہائی کورٹ نے سماعت مکمل کر لی ہے۔ کیجریوال نے 22 مارچ کو ٹرائل کورٹ کی طرف سے دی گئی گرفتاری اور ریمانڈ کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

55 Minutes Ago

تہاڑ جیل سے باہر نکلے سنجے سنگھ، کہا ’جیل کے تالے ٹوٹیں گے، کیجریوال-سسودیا-ستیندر چھوٹیں گے‘

عآپ لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ تہاڑ جیل سے باہر آ چکے ہیں۔ دہلی آبکاری گھوٹالہ معاملہ میں چھ ماہ جیل میں گزارنے کے بعد کل انھیں ضمانت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور آج انھیں تہاڑ سے رِہائی مل گئی۔ کچھ دیر پہلے ہی جیل میں ان کی رِہائی کا آرڈر پہنچا تھا جس کے بعد جیل …

59 Minutes Ago

لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر کانگریس کی ‘ڈور ٹو ڈور’ مہم، کھرگے نے کیا ہر ’گارنٹی‘ پوری کرنے کا وعدہ

لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ پارٹی نے آج (3 اپریل) کو دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں اپنے گارنٹی کارڈ تقسیم کئے۔ اس گارنٹی کارڈ میں پارٹی نے بتایا ہے کہ اگر اس کی حکومت بنتی ہے تو وہ عوام سے کون کون سے وعدے پورے کرے گی۔ اس ضمن میں کانگریس کے …

1 Hour Ago

انتخابی نشان معاملہ: سپریم کورٹ نے اجیت پوار گروپ سے 19 مارچ کے بعد جاری کردہ اشتہارات کی تفصیل طلب کی

انتخابی نشان ’گھڑی‘ کے استعمال سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایت پر اجیت پوار گروپ کے عمل در آمد نہ کرنے کی شردپوار گروپ کی شکایت پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اجیت پوار گروپ کو سخت حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اجیت پوار گروپ 19 مارچ کے بعد جاری کیے گئے اپنے اشتہارات …

1 Hour Ago



Source link